پايگاه اطلاع رساني دفتر آيت الله العظمي شاهرودي دام ظله
ArticleIDPicAddressSubjectDate
{ArticleID}
{Header}
{Subject}

{Comment}

 {StringDate}
Wednesday 23 May 2012 - الاربعاء 01 رجب 1433 - چهارشنبه 3 3 1391
 
 
 
 
  • دیّت کے احکام  
  • 2010-01-14 13:0:51  
  • CountVisit : 386  
  • Sendtofriend
  •  
  •  
  • مسئلہ٥٤٦:اگر کوئ شخص کسی کو جان کر یا نا حق قتل کرے تو مقتول کا ولی قاتل کو معاف کر سکتا ہے یا اس کو قتل کرے یا جو مقدار بعد کے مسئلہ میں بیان کی جاۓ گی اس سے دیّت لے لیکن اگر کسی کو غلطی سے قتل کرے مثلاً کسی حیوان کے لۓ تیر پھینکے اور سہواً کسی کو قتل کرے تو مقتول کا ولی حق نہیں رکھتا ہے کہ یہ اس کو قتل کرے لیکن وہ دیّت لے سکتا ہے۔

    مسئلہ٥٤٧:وہ دیّت جو قاتل کو دینی چاہیۓ وہ چھ چیزوں میں سے ایک ہے؛

    ١.سو اونٹ جو چھٹے سال میں داخل ہو گۓ ہوں اور احوط یہ ہے کہ عمدی قتل میں اونٹ نر بھی ہوں، شبہ عمد کی دیّت میں چالیس مادہ اونٹ ہوں کہ جو حاملہ اور چھٹے سال میں داخل ہو گۓ ہوں اور تیس مادہ اونٹ کہ جو چوتھے سال میں داخل ہو گۓ ہوں نیز تیس مادہ جو تیسرے سال میں داخل ہو گۓ ہوں اور خطاء محض کی دیّت میں تیس مادہ اونٹ کہ جو چوتھے سال میں داخل ہو گۓ ہوں، تیس مادہ جو تیسرے سال میں داخل ہو گۓ ہوں، بیس نر جو تیسرے سال میں داخل ہو گۓ ہوں اور بیس مادہ جو دوسرے سال میں داخل ہو گۓ ہوں۔

    ٢.دو سو گاۓ۔

    ٣.ہزار بھیڑیں۔

    ٤.دو سو حلہ اور ہر حلہ دو کپڑوں کے برابر ہے جو شہر یمن میں بُنا جاتا ہے۔

    ٥.ہزار دینار کہ ہر دینار ایک مثقال شرعی سونے کے برابر ہے اور ہر مثقال١٨/چنوں کے برابر ہو تا ہے۔

    ٦.دس ہزار درہم کہ ہر درہم٦/١۔١٢سکہ دار چاندی چنوں کے برابر ہے۔

    واضح رہے کہ عورت کے قتل کی دیّت مذکورہ چھ چیزوں میں مرد کے مقابلے میں نصف (آدھی) ہے اور اگر قتل حرمت والے مہینوں میں جیسے ذیقعدہ، ذی الحجہ، محرم یا رجب ہو تو دیّت کی مقدار میں ٣/١ایک تہائ کا اضافہ ہو جاۓ گا۔

    مسئلہ٥٤٨:اگر بچہ گناہان کبیرہ میں سے کوئ گناہ انجام دے تو اس کا ولی یا معلم اس کو اتنا مارے کہ اس پر دیّت واجب نہ ہو۔

     
    Firstname :
    Lastname :
    E-Mail :
     
    OpinionText :
    AvrRate :
    %93
    CountRate :
    1
    Rating :
     
     
     

    The Al-ul-Mortaza Religious Communication Center, Opposite of Holy Shrine, Qom, IRAN
    Phone: 0098 251 7730490 - 7744327 , Fax: 0098 251 7741170
    Contact Us : info @ shahroudi.net
    Copyright : 2000 - 2011