مسئلہ٥٢٠:حیوانات کو ذبح کرنے میں چند چیزیں مکروہ ہیں:
١.یہ کہ چھری کو اس کے گلے کے پیچھے سے چلائیں اور سامنے کی طرف لائیں اس طرح کہ گردن پشت کی طرف سے کاٹی جاۓ۔
٢.روح باہر نکلنے سے پہلے حیوان کی کھال کو جدا کرنا۔
٣.حیوانات کو ایسی جگہ ذبح کرنا کہ جہاں دوسرا حیوان اس کو دیکھ رہا ہو۔
٤.رات میں یا جمعہ کے دن ظہر سے پہلے حیوان کو ذبح کرنا لیکن ضرورت کی صورت میں کوئ عیب نہیں ہے۔
٥.انسان خود ان حیوانات کو جنہیں اس نے پالا ہے ذبح کرے۔