پايگاه اطلاع رساني دفتر آيت الله العظمي شاهرودي دام ظله
ArticleIDPicAddressSubjectDate
{ArticleID}
{Header}
{Subject}

{Comment}

 {StringDate}
Wednesday 23 May 2012 - الاربعاء 01 رجب 1433 - چهارشنبه 3 3 1391
 
 
 
 
  • حیوانات کو ذبح کرنے کا طریقہ اور شرائط  
  • 2010-01-14 12:10:39  
  • CountVisit : 142  
  • Sendtofriend
  •  
  •  
  • مسئلہ٥١٧:حیو ان کو ذبح کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کی گردن کے نیچے کی چار موٹی رگوں کو کاٹیں اور اگر ان کو چیرا لگانا کافی نہیں ہے۔

    مسئلہ٥١٨:حیوان کو ذبح کرنے کی پانچ شرطیں ہیں۔

    ١.جو شخص کسی حیوان کو ذبح کرے چاہے وہ مرد ہو یا عورت تو اس کو مسلمان ہو نا چاہیۓ اور وہ اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام سے دشمنی کا اظہار نہ کرے اور اگر مسلمان کا ممیّز بچہ یعنی سن تمیز کو پہنچ گیا ہو تو وہ حیوان کو ذبح کر سکتا ہے۔

    ٢.حیوان کے سر کو ایسی چیز سے کاٹے کہ جو لوہے کی ہو لیکن اگر لوہا نہ ملے اور صورتحال یہ ہے کہ اگر حیوان کے سر کو نہ کاٹیں تو وہ مر جاۓ گا تو کسی تیز چیز کہ جس سے اس کی چاروں رگوں کو جدا کر سکے جیسے شیشے اور تیز پتھر وغیرہ سے اسکو ذبح کیا جاۓ۔

    ٣.ذبح کرنے کے وقت حیوان کی گردن اور ہاتھ اور پیر قبلہ رخ ہوں اور جو جانتا ہو اس کو قبلہ رخ ذبح کرنا چاہیۓ اگر عمداًحیوان کو رو بہ قبلہ نہ کرے تو حیوان حرام ہو جاۓ گا لیکن اگر بھول جاۓ یا مسئلہ کو نہ جانے یا قبلہ میں اشتباہ کرے یا نہ جانے کہ قبلہ کس طرف ہے یا حیوان کو قبلہ رخ نہ کر سکتا ہو تو اس میں کوئ اشکال نہیں ہے۔

    ٤.جب حیوان کے سر کو کاٹنا چاہیں یا اس کے گلے پر چھری چلانا چاہیں تو ذبح کے وقت نیّت میں خدا وند عالم کا نام لیں اور اس میں؛’’بسم اﷲ‘‘کہنا کافی ہے، اور اگر ذبح کی نیّتِ کیے بغیر اﷲ کا نام لے تو وہ حیوان حلال نہیں ہو گا اور اس کا گو شت بھی حرام ہے لیکن اگر بھول کر خداوند عالم کا نام نہ لے تو اس میں کوئ اشکال نہیں ہے۔

    ٥.حیوا ن ذبح کے وقت حرکت کرے اگرچہ وہ صرف اپنی آنکھ یا دم کو حرکت دے یا اپنے پیر کو زمین پر مارے۔

     
     
  • RelatedArticle
  •  
    Firstname :
    Lastname :
    E-Mail :
     
    OpinionText :
    AvrRate :
    %0
    CountRate :
    0
    Rating :
     
     
     

    The Al-ul-Mortaza Religious Communication Center, Opposite of Holy Shrine, Qom, IRAN
    Phone: 0098 251 7730490 - 7744327 , Fax: 0098 251 7741170
    Contact Us : info @ shahroudi.net
    Copyright : 2000 - 2011