مسئلہ٣٢٨:انسان کے مرنے کے بعد نماز کے لۓ اور اس کی دوسری عبادتوں کے لۓ جنکو وہ اپنی زندگی میں نہیں بجا لایا ہے ان کے بجا لانے کے لۓ کسی دوسرے شخص کو اجیر بناۓ یعنی اس کو اجرت دے کہ وہ انہیں بجا لاۓ اور اگر کوئ شخص بغیر مزدوری کے بھی ان کو انجام دے تو صحیح ہے۔
مسئلہ٣٢٩:جو شخص میّت کی قضاء نما زکے لۓ اجیر ہو تو اس کو یا مجتہد ہونا چاہیۓ یا وہ نماز کے مسائل کو تقلید کے اعتبار سے صحیح طور پر جانتا ہو۔
مسئلہ٣٣٠:مرد عورت کے لۓ اور عورت مرد کے لۓ اجیر ہو سکتی ہے اور نما ز کو بلند پڑھنے اور آہستہ پڑھنے میں اپنے وظیفہ پر عمل کرے۔