پايگاه اطلاع رساني دفتر آيت الله العظمي شاهرودي دام ظله
ArticleIDPicAddressSubjectDate
{ArticleID}
{Header}
{Subject}

{Comment}

 {StringDate}
Wednesday 23 May 2012 - الاربعاء 01 رجب 1433 - چهارشنبه 3 3 1391
 
 
 
 
  • نماز مسافر  
  • Sendtofriend
  •  
  •  
  • مسافر نماز ظہر و عصر و عشاء کو آٹھ شرطوں کے ساتھ قصر پڑھے یعنی دو رکعت پڑھے۔

    ١.پہلی شرط؛اس کا سفر آٹھ/٨فرسخ شرعی سے کم نہ ہو اور ایک شرعی فرسخ ساڑھے پانچ کلو میٹر کا ہوتا ہے۔

    مسئلہ٢٧٨:اگر کسی جگہ جانے کے لۓ دو راستے ہوں ایک راستے کی مسافت آٹھ فرسخ سے کم اور دوسرے راستے کی مسافت آٹھ فرسخ یا  اس سے زیادہ ہو تو اگر انسان آٹھ فر سخ والے راستے سے جاۓ تو نماز قصر پڑھے اور اگر آٹھ فرسخ سے کم والے راستے سے جاۓ تو نماز پوری پڑھے۔

    ٢.دوسری شرط؛مسافر کا ابتداسے قصد آٹھ فرسخ جانے کا نہ ہو تو اگر ایسی جگہ جاۓ جو آٹھ فرسخ سے کم ہو اور اس جگہ پہنچنے کے بعد ایسی جگہ جانے کا قصد کرے جہاں پہنچ کر آٹھ فرسخ ہو جاتا ہو تو چونکہ پہلے آٹھ فر سخ کا قصد نہیں تھا اس لۓ نماز پوری پڑھے لیکن اگر وہاں سے آٹھ فرسخ جانے کا قصد ہوجاۓ یا چار فرسخ چلا جاۓ اور اسی دن یا رات یا دوسرے دن اپنے وطن یا ایسی جگہ جہاں دس دن رہنے کا ارادہ رکھتا ہو وہاں پلٹ جاۓ تو نماز قصر پڑھے۔

    ٣.تیسری شرط؛مسافر راستے میں اپنے قصد سے منحرف نہ ہو اگر چہ چار فرسخ پہنچنے سے پہلے اپنے قصد سے منحرف ہو جاۓ یا متذبذب ہو جاۓ تو نماز پوری پڑھے۔

    ٤.چوتھی شرط؛مسافر کو آٹھ فرسخ تک پہنچنے سے پہلے اپنے وطن سے نہ گزرنا ہو یا دس دن یا دس دن سے زیادہ کسی جگہ قیام نہ کرنا ہو اگرکوئ شخص آٹھ فر سخ پہنچنے سے پہلے اپنے وطن سے گزرنا چاہتا ہو یا دس دن کسی جگہ قیام کرنا چاہتا ہو تو نمازپوری پڑھے۔

    ٥.پانچویں شرط؛کسی حرام کام کے لۓ سفر نہ ہو اگر حرام کام کے لۓ سفر کرے مثلاً چوری کرنے کے لۓ سفر کرے تو نماز پوری پڑھے اور یہی حکم اس وقت بھی ہے جب بذات خود سفر بھی حرام ہو مثلاً اکیلے سفر کرنا مضر ہو یا عورت شوہر کی اجازت کے بغیر یا فرزند والدین کی اجازت کے بغیر ایسے سفر پر جاۓ جو ان کی اذیّت کا باعث ہو اور سفر بھی واجب نہ ہو لیکن اگر سفر واجب ہوجیسے حج کا سفر تو نماز قصر پڑھے۔

    ٦.چھٹی شرط؛مسافر خانہ بدوشوں میں سے نہ ہوجو بیا بانوں میں پھرا کرتے ہیں اور جہاں انہیں اپنے جانوروں کے لۓ پانی اور چارہ مل جاۓ وہیں ٹھہر جاتے ہیں اور پھر کچھ دنوں کے بعد دوسری جگہ چلے جاتے ہیں۔خانہ بدوشوں کو اس سفر میں نماز پوری پڑھنا چاہیۓ۔

    ٧.ساتویں شرط؛مسافر کا مشغلہ سفر کرنا نہ ہو اس بنا پر شتر بان، ڈرائور، چوپان، ملّاح وغیرہ اگرچہ گھر کا سامان لے جانے کے لۓ ہی کیوں نہ سفر کریں پہلے سفر کے علاوہ نماز پوری پڑھے گا اگر چہ اس کا پہلا سفر طولانی ہی کیوں نہ ہو نماز قصر پڑھے گا۔

    مسئلہ٢٧٩:اگر سال کے کچھ حصّے میں اس کا شغل مسافرت ہو مثلاً ڈرائیور صر ف جاڑے یا گرمی میں اپنی گاڑی کراۓ پر دیتا ہو تو سفر کی حالت میں بھی نماز پوری پڑھے گا اور احتیاط مستحب کی بنا پر قصر او ر پوری دونوں پڑھے گا۔

    مسئلہ٢٨٠:جس مسافر کا شغل ہی سفر ہو اگر وہ کسی دوسرے کام مثلاً زیارت یا حج کے لۓ سفر کرے تو اس کی نماز قصر ہو گی لیکن اگر ڈرائیور اپنی گاڑی کو زیارت کے لۓ کراۓ پر دے اور ضمناً خود بھی زیارت کرے تو اس صورت میں نماز پوری پڑھے گا۔

    ٨.آٹھویں شرط؛مسافر حد ترخص تک پہنچ جاۓ یعنی اپنے وطن یا ایسی جگہ جہاں دس دن ٹھہرنے کا قصد رکھتا ہو احتیاط واجب کی بنا پر اتنا دور ہو جاۓ کہ شہر کی دیوار دکھائ نہ دے اور آذان سنائ نہ دے لیکن اس صورت میں فضاء غبار آلود یا کوئ دوسری چیز نہ ہو جودیوار دیکھنے یا آذان سننے میں مانع ہو اور یہ ضروری نہیں ہے کہ مینار اور گنبد و غیرہ دکھائ نہ دے یا دیواریں بالکل نگاہوں سے اوجھل ہو جائیں بلکہ دیواروں کا پوری طرح دکھائ نہ دینا کافی ہے۔

    مسئلہ٢٨١:جو شخص دو جگہوں پر زندگی بسر کرتاہے مثلاً چھ ماہ ایک شہر میں اور چھ ماہ دوسرے شہر میں قیام کرتا ہو تو دونوں جگہیں اس کا وطن ہیں اسی طرح اگر انسان دو سے زیادہ جگہوں کو اپنی زندگی کے لۓ اختیار کرے تو وہ سب مقامات اس کا وطن شمار ہونگے۔

    مسئلہ٢٨٢:اگر مسافر کسی جگہ دس دن رہنے کاقصد کرے اور ایک چار رکعتی نماز پڑھنے سے پہلے اپنے ارادہ سے منحرف ہو جاۓ یا متذبذب ہو جاۓ کہ وہاں رہے یا کسی دوسری جگہ چلا جاۓ تو نماز قصر پڑھے گا اور اگر چار رکعتی نماز پڑھنے کے بعد قیام کے ارادے سے منحرف یا متذبذب ہوجاۓ تو جب تک وہاں رہے گا نمازیں پوری پڑھے گا۔

     
     
  • RelatedArticle
  •  
     
     
     

    The Al-ul-Mortaza Religious Communication Center, Opposite of Holy Shrine, Qom, IRAN
    Phone: 0098 251 7730490 - 7744327 , Fax: 0098 251 7741170
    Contact Us : info @ shahroudi.net
    Copyright : 2000 - 2011