پايگاه اطلاع رساني دفتر آيت الله العظمي شاهرودي دام ظله
ArticleIDPicAddressSubjectDate
{ArticleID}
{Header}
{Subject}

{Comment}

 {StringDate}
Wednesday 23 May 2012 - الاربعاء 01 رجب 1433 - چهارشنبه 3 3 1391
 
 
 
 
  • سجدۂ سہو  
  • Sendtofriend
  •  
  •  
  • مسئلہ٢٧٤:پانچ چیزوں کے لۓ نماز کے سلام کے بعد انسان کو سجدۂ سہو کرنا چاہیۓ۔

    ١.اثناۓ نماز میں سہواً کوئ بات کرے۔

    ٢.ایسی جگہ سلام پڑھے جہاں اسکا محل نہ ہو مثلاً پہلی رکعت میں سلام پڑھ لے۔

    ٣.نماز میں ایک سجدہ بھول جاۓ۔

    ٤.تشہد بھول جاۓ۔

    ٥.چار رکعتی نماز میں دوسرے سجدے کے بعد شک کرے کہ چار رکعت پڑھی ہیں یا پانچ رکعت اور اس جگہ کہ جہاں کھڑا ہونا چاہیۓ مثلاً حمد و سورہ پڑھتے وقت بھولے سے بیٹھ جاۓ یا بیٹھنے کے موقع پر مثلاً تشہد پڑھنے کے وقت بھولے سے کھڑا ہو جاۓ تو اس صورت میں بھی احتیاط واجب کی بنا پر دو سجدۂ سہو بجا لاۓ بلکہ ہر وہ چیز جو نماز میں بھولے سے کم یا زیادہ کردے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ دو سجدۂ سہو بجاء لاۓ۔

    سجدۂ سہو کا طریقہ

    مسئلہ٢٧٥:سجدۂ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ سلام پڑھنے کے بعد سجدۂ سہو کی نیّت کرے اور پیشانی کو اس چیز پر رکھے جس پر سجدہ کرنا صحیح ہے جس ذکر کو پڑھنا چاہے پڑھے لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ یہ ذکر پڑھے؛’’بسم اﷲ وباﷲ وصلی اﷲ علی محمد وآل محمد‘‘ یا’’بسم اﷲ وباﷲ اللہم صلی علی محمد و آل محمد‘‘لیکن بہتر یہ ہے کہ ’’بسم اﷲ وباﷲ السلام علیک ایھاالنّبی ورحمت اﷲ و برکاتہ‘‘کہے۔

    بھولے ہوۓ سجدے اور تشہد کی قضاء؛

    مسئلہ٢٧٦:انسان جس سجدے یا تشہد کو بھول گیا ہے نماز کے بعد اس کی قضاء بجا لاتے وقت نماز کی تمام شرائط کا ہونا ضروری ہے مثلاً جسم و لباس کا پاک ہونا اور روبہ قبلہ ہونا وغیرہ اور اس کے علاوہ دوسری تمام شرائط کا خیال رکھے۔

    مسئلہ٢٧٧:اگر ایک سجدہ اور تشہد بھول جاۓ تو احتیاط واجب یہ ہے کہ جو پہلے بھولا ہے اس کی قضاء پہلے بجا لاۓ اور اگر معلوم نہ ہو کہ کیا چیز پہلے بھولا ہے تو اسے احتیاطاً ایک سجدہ و تشہد اور پھر ایک اور سجدہ بجا لانا چاہیۓ یا ایک تشہد اور ایک سجدہ اور پھر ایک تشہد بجا لانا چاہیۓ تا کہ یقین ہوجاۓ کہ سجدہ و تشہد جس ترتیب سے بھولا تھا اسی ترتیب سے ان کہ قضاء بجا لایا ہے۔

     
     
  • RelatedArticle
  •  
     
     
     

    The Al-ul-Mortaza Religious Communication Center, Opposite of Holy Shrine, Qom, IRAN
    Phone: 0098 251 7730490 - 7744327 , Fax: 0098 251 7741170
    Contact Us : info @ shahroudi.net
    Copyright : 2000 - 2011