مسئلہ٢٧١:جس شخص پر نماز احتیاط واجب ہے اسے چاہیۓ کہ سلام پڑھنے کے فوراً بعد نماز احتیاط کی نیّت کرے اور تکبیر کہے اور فقط سورۂ حمد پڑھے اور رکوع میں چلا جاۓ پھر سجدے کرے اگر اس پر نماز احتیاط ایک رکعت واجب ہے دونوں سجدوں کے بعد تشہد و سلام پڑ ھے اور اگر اس پر نماز احتیاط دو رکعت واجب ہو تو دونوں سجدوں کے بعد پہلی رکعت کی طرح ایک رکعت اور پڑھے پھر تشہد و سلام پڑھے۔
مسئلہ٢٧٢:نماز احتیاط میں دوسرا سورہ اور قنو ت نہیں ہے اور اسے آہستہ پڑھنا چاہیۓ اور نیّت زبان پر جاری نہ کرے بلکہ احتیاط واجب ہے کہ بسم اللہ بھی آہستہ سے کہے۔
مسئلہ٢٧٣:اگر نماز احتیاط میں سے کسی چیز کو جو رکن نہیں کم یا زیادہ کر دے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ دو سجدۂ سہو بجا لاۓ۔