اگر پیشانی یا ہاتھوں کی پشت کا تھوڑا سا حصّہ مسح کرنے میں رہ جاۓ تو تیمم باطل ہے خواہ جان بوجھ کر ایسا کیا ہو یا مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے یا بھول جانے کی وجہ سے لیکن اس میں بہت زیادہ تحقیق کی بھی ضرورت نہیں ہے فقط اتنا ہی کافی ہے کہ لوگ کہہ سکیں کہ پوری پیشانی اور ہاتھوں کی پشت کا مسح ہو گیا ہے۔
مسئلہ١٦٤:تیمم کے لۓ انگوٹھی اتار دینا چاہیۓ اور اگر پیشانی پر یا ہتھیلیوں پر یا ہاتھ کی پشت پر کوئ مانع موجود ہو تو اسکو بھی زائل کرنا چاہیۓ۔