مسئلہ١٦٢:وضوء یا غسل کے بدلے تیمم کرنے میں چار چیزیں واجب ہیں۔
(١) نیّت، (٢)دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو اس چیز پر مارنا جس پر تیمم صحیح ہے، (٣)دونوں ہتھیلیوں کو پیشانی پر بال اگنے کی جگہ سے لیکر ابرو(بھنؤوں )سے ناک تک طول میں کھینچے اور احتیاطاً ہاتھوں کو ابرؤوں پر بھی پھیرنا چاہیۓ، (٤)بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو دائیں ہاتھ کی پشت پر اوردائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کی پشت پر پھیرے اور بہتر یہ ہے کہ پیشانی پر ہاتھوں کو پھیرنے کے بعد ہتھیلیوں کو اس چیز پر کہ جس چیز پر تیمم صحیح ہے دو مرتبہ مارے ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنے کے لۓ، بلکہ اس کا ترک کرنا مناسب نہیں ہے۔
مسئلہ١٦٣:غسل کے بدلے تیمم کرنے میں علماء کے درمیان مشہور ہے کہ ہاتھوں کو دوسری مرتبہ خاک پر مارنا واجب ہے لیکن اقویٰ یہ ہے کہ واجب نہیں ہے ہر چند اس کا ترک کرنا مناسب نہیں ہے۔