پايگاه اطلاع رساني دفتر آيت الله العظمي شاهرودي دام ظله
ArticleIDPicAddressSubjectDate
{ArticleID}
{Header}
{Subject}

{Comment}

 {StringDate}
Wednesday 23 May 2012 - الاربعاء 01 رجب 1433 - چهارشنبه 3 3 1391
 
 
 
 
  • نماز وحشت اور اس کا طریقہ  
  • Sendtofriend
  •  
  •  
  • نماز وحشت دو رکعت ہے ا سکی پہلی رکعت میں حمد کے بعد ایک مرتبہ(آیۃ الکرسی)اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد دس/١٠مرتبہ (سورۂ انّا انزلنا)پڑھے اور سلام کے بعد یہ کہے ؛’’أللّٰہُمَّ صلّ علیٰ محمدٍ و آل محمدٍ وابعث ثوابہا الیٰ قبر فلان‘‘ اورلفظ فلان کی جگہ میّت کا نام لیا جاۓ۔

    نبش قبر(مردے کی قبر کو کھولنا)

    مسئلہ ١٥٦:مسلمان کی قبر کا کھولنا حرام ہے اگر چہ وہ بچّے یا دیوانے کی ہی کیوں نہ ہو ، لیکن اگر اس کا جسم مٹی میں مل چکا ہے تو کوئ حرج نہیں ہے۔

    مسئلہ ١٥٧:چند حالتوں میں قبر کا کھولنا حرام نہیں ہے۔

    ١۔ کفن یا دوسری چیزجو کہ میّت کے ساتھ دفن ہوئی ہے غصبی ہو ، یا زمین کا مالک راضی نہ ہو اور اسی طرح وہ چیز جو ورثاء کو ملنے والی ہو اگر دفن ہو جاۓ اور ورثاء راضی نہ ہوں، لیکن اگر میّت نے وصیّت کی ہو کہ دعا یا قرآن یا انگوٹھی اس کے ساتھ دفن کریں تو ان کے نکالنے کے لۓ قبر نہیں کھولی جا سکتی ۔

    ٢۔ میّت بغیر غسل یا بغیر کفن کے دفن ہو جاۓ یا پہلے سے معلوم ہو کہ اس کا غسل باطل تھا یا شرعی طور پر کفن نہیں دیا گیا یا قبر میں میّت کو رو بہ قبلہ نہیں لٹا یا گیا۔

    ٣۔ کسی ایسے شرعی کام کے لۓ قبر کھولی جاۓ جس کی اہمیت قبر کھولنے سے زیادہ ہو مثلاً حاملہ عورت جو دفن ہو چکی ہے اس کے شکم سے زندہ بچہ نکالنا مقصود ہو۔

     
     
  • RelatedArticle
  •  
     
     
     

    The Al-ul-Mortaza Religious Communication Center, Opposite of Holy Shrine, Qom, IRAN
    Phone: 0098 251 7730490 - 7744327 , Fax: 0098 251 7741170
    Contact Us : info @ shahroudi.net
    Copyright : 2000 - 2011