مسئلہ١٥٣:میّت کو اس طریقے سے زمین میں دفن کرنا واجب ہے کہ اسکی بو باہر نہ آۓ اور درندے بھی اس کی لاش کو باہر نہ نکال سکیں اور اگر اس کا ڈر ہو کہ جانور لاش کو نکال لیں گے تو اینٹ وغیرہ سے مضبوط کریں۔
مسئلہ١٥٤:میّت کو قبر میں دائیں کروٹ اس طرح لٹائیں کہ اس کے بدن کا اگلا حصّہ قبلہ رُخ ہو۔
مسئلہ١٥٥:میّت کو غصبی جگہ پر یا ایسی جگہ پر جو دوسرے کاموں کے لۓ وقف کی گئ ہو جیسے مسجد وغیرہ میں دفن کرنا جائز نہیں ہے۔