مسئلہ١٥٢:چند چیزیں نماز میّت میں مستحب ہیں۔
١۔ نماز میّت پڑھنے والا وضوء یا غسل یا تیمم کرے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس صورت میں تیمم کرے جب وضوء یا غسل ممکن نہ ہو یا اس بات کا خوف ہو کہ اگر وضوء یا غسل کرے گا تو نماز ختم ہو جاۓ گی۔
٢۔ ننگے پیر نماز پڑھے۔
٣۔ ہر تکبیر میں ہاتھوں کو بلند کرے۔
٤۔ نماز میّت جماعت سے پڑھے۔
٥۔ نماز اس جگہ پڑھے جہاں لوگ زیادہ شریک ہو سکتے ہوں۔