مسئلہ١٤٢:میّت کو غسل دینے کے بعد واجب ہے کہ اسے حنوط کریں یعنی اسکی پیشانی، ہتھیلیوں، گھٹنوں اور پیر کے دونوں انگوٹھوں پر کافور ملا جاۓ اور مستحب ہے کہ اسکی ناک کی نوک پر بھی کافور ملا جاۓ، کافورکو تازہ اور پسا ہو ا ہونا چاہیۓ او راگرپرانا ہونے کی وجہ سے اس کی خوشبو زائل ہو گئ ہو تو وہ کافی نہیں ہے۔
مسئلہ١٤٣:احتیاط مستحب یہ ہے کہ پہلے میّت کی پیشانی پر کافور ملا جاۓ۔
مسئلہ١٤٤:احتیاط واجب یہ ہے کہ میّت کو مشک، عنبر، عود، اور دوسرے عطریات کے ذریعہ معطّر نہ کریں اور ان کو کافور کے ساتھ مخلوط نہ کریں۔
مسئلہ١٤٥:مستحب ہے کہ میّت کے ساتھ قبر میں دو ترو تازہ لکڑیاں رکھی جائیں۔