مسئلہ١٢٤:مرنے کے بعد مستحب ہے کہ میّت کی آنکھوں اور ہو نٹوں کو بند کردیا جاۓ اور ٹھڈی کو باندھ دیا جاۓ اور اسکے ہاتھ پاؤں کو سیدھا کردیا جاۓ۔اور اس پر ایک کپڑا ڈالدیا جاۓ او راگر رات کو مرا ہے تو جہاں پر مرا ہے وہاں چراغ روشن کر دیا جاۓ اور اس کے جنازے کی تشیع کے لۓ مومنین کو اطلاع دی جاۓ اور دفن کرنے میں جلدی کی جاۓ لیکن اس کے مرنے کا یقین نہ ہوا ہو تو اتنا ٹھہریں کہ یقین ہو جاۓ اور اگر میّت حاملہ ہو اور بچہ اس کے پیٹ میں زندہ ہو تو اس کے دفن کرنے میں اتنی تاخیر کریں کہ اس کے بائیں پہلو کو چاک کرکے بچّے کو نکال لیں اور پھر پہلو کو سی دیں۔