مسئلہ١٩:ہر وہ نجس چیز جس میں عین نجاست نہ ہو اور اس پر ایک مرتبہ پانی برس جاۓ تو جہاں جہاں پانی پہنچے گا وہاں تک پاک ہو جاۓ گا، ایسی صورت میں فرش و لباس کا نچوڑنا بھی ضروری نہیں ہے،لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ بارش اتنی مقدار میں ہو کہ زمین پر پانی بہہ نکلے۔
مسئلہ٢٠:نجس زمین بارش کی وجہ سے پاک ہو جاۓ گی۔
مسئلہ٢١:اگر نجس مٹی بارش کی وجہ سے کیچڑ ہو جاۓ تو پاک ہو جاۓ گی۔
مسئلہ٢٢:اگر ایسے پاک فرش پر بارش ہو جس کے نیچے کی زمین نجس ہے اور بارش کا پانی نجس زمین پر بہہ جاۓ تو فرش نجس نہیں ہو گا بلکہ زمین بھی پاک ہو جاۓ گی۔