مسئلہ١٦:جاری پانی وہ ہے جو زمین سے پھوٹے اور زمین پر بہہ نکلے جیسے چشمہ یانہر کا پانی۔
مسئلہ١٧:جاری پانی اگر چہ کُر سے کم ہی کیوں نہ ہو اس وقت تک نجس نہیں ہو گا جب تک اس کا رنگ یا بو یا ذائقہ نجاست کی وجہ سے تبدیل نہ ہو جاۓ۔
مسئلہ١٨:حمام اور گھروں کا پانی اگر کُر سے متّصل ہو تو جاری پانی کے حکم میں ہے۔