پايگاه اطلاع رساني دفتر آيت الله العظمي شاهرودي دام ظله
ArticleIDPicAddressSubjectDate
{ArticleID}
{Header}
{Subject}

{Comment}

 {StringDate}
Tuesday 22 May 2012 - الثلاثاء 29 جمادى الثانية 1433 - سه شنبه 2 3 1391
 
 
 
 
  • کُر پانی  
  • Sendtofriend
  •  
  •  
  • مسئلہ٨:کر پانی کی مقدار یہ ہے کہ اگر کسی ایسے برتن میں کہ جس کی لمبائ، چوڑائ اور گہرائ ہر ایک ساڑھے تین٢/١۔٣بالشت ہو ڈالیں تو یہ برتن بھر جاۓ اور وزن کے اعتبار سے معیار بیس مثقال کم ایک سو اٹھائس من ِ تبریزی ہے اور کلو کے اعتبار سے دو سو سترہ مثقال صیرفی ہے جو ساڑھے سترہ مثقال کم تین سو ساڑھے ستّر کلو گرام ہو تا ہے۔

    مسئلہ٩:اگر آب کر کی بو نجاست کے علاوہ کسی دوسری چیز سے تبدیل ہو جاۓ تو وہ نجس نہیں ہو گا۔

    مسئلہ١٠:اگر کوئ عین نجس جیسے خون کُر سے زیادہ پانی میں گر جاۓ اور اس کے کچھ حصّے کو متغیّر کردے تو اس کی وہ مقدار جو متغیّر نہیں ہوئ ہے اگر کُر سے کم ہے تو سارا پانی نجس ہو جاۓ گا اور اگر کُر کے برابر یا کُر سے زیادہ ہے تو فقط وہ مقدار نجس ہو گی جس کا رنگ، بو یا مزہ متغیّر ہواہے۔

    مسئلہ١١:اگر آب کُر کا کچھ حصّہ برف بن جاۓ اور باقی کُر کی مقدار سے کم ہو تو نجاست کی وجہ سے نجس ہو جاۓ گا اور جیسے جیسے برف پگھلتی جاۓ گی پانی نجس ہو تا جاۓ گا۔

    مسئلہ١٢:اگر پہلے پانی کُر کی مقدار کے برابر تھا اور انسان شک کرے کہ کُر سے کم ہو ا ہے یا نہیں تو اسے کُر کے برابر ہی سمجھا جاۓ گا،اور اسی طرح وہ کر پانی جو پہلے کُر سے کم تھا اور اب کوئ شخص شک کر ے کہ کُر کے برابر ہو گیا یا نہیں تو اسے کُر نہیں سمجھا جاۓ گا۔

    مسئلہ١٣:پانی کا کُر کی مقدار ہونا تین طریقوں سے ثابت ہو تا ہے۔

    ١۔خود انسان کو یقین پیدا ہو جاۓ، ٢۔دو عادل خبر دیں،٣۔یاجس کے پاس پانی ہے وہ اس کے کُر ہونے کی خبر دے،جیسے حمام کا مالک یہ کہے کہ حمام کے حوض کا پانی کُر کے برابر ہے۔

     
     
  • RelatedArticle
  •  
     
     
     

    The Al-ul-Mortaza Religious Communication Center, Opposite of Holy Shrine, Qom, IRAN
    Phone: 0098 251 7730490 - 7744327 , Fax: 0098 251 7741170
    Contact Us : info @ shahroudi.net
    Copyright : 2000 - 2011