پانی کےاحکام
مسئلہ٧:پانی کی دو قسمیں ہیں مطلق اور مضاف۔
مضاف؛ وہ پانی جو کسی چیزسے حاصل کیا جاۓ، جیسے تربوز اور گلاب کا پانی، یا کسی چیزکے ساتھ اس طرح مل جاۓ کہ پھر اسکو پانی نہ کہہ سکیں، جیسے وہ پانی جو مٹی وغیرہ کے ساتھ مل گیا ہو۔
مطلق؛ وہ پانی ہے جو کسی چیزسے حاصل نہ کیا گیا ہو اور کوئ چیز اس میں حل نہ ہوئ ہو، اور جسے صرف پانی کہا جاۓ۔ مطلق پانی کی پانچ قسمیں ہیں؛١۔کر پانی ٢۔قلیل پانی ٣۔جاری پانی ٤۔بارش کا پانی ٥۔کنویں کا پانی