پايگاه اطلاع رساني دفتر آيت الله العظمي شاهرودي دام ظله
ArticleID PicAddress Subject Date
{ArticleID}
{Header}
{Subject}

{Comment}

 {StringDate}
Tuesday 10 December 2019 - الثلاثاء 11 ربيع الثاني 1441 - سه شنبه 19 9 1398
 
 
 
 
  • مسافر کے روزے کے احکام  
  • 2010-01-10 18:58:23  
  • CountVisit : 261   
  • Sendtofriend
  •  
  •  
  • مسئلہ٣٦١:وہ مسافر جو چار رکعتی نماز وں کو سفر کی حالت میں دو رکعت پڑھتا ہو تو اسکو روزہ نہیں رکھنا چاہیۓ اوراگر مسافر نماز کو پوری پڑھتا ہو تو جیسے کسی کا پیشہ مسافر ت ہو یا اسکا سفر معصیت و گناہ کا سفر ہو تو اس کو سفر میں روزہ رکھنا چاہیۓ۔

    مسئلہ٣٦٢:اگر روزہ دار ظہر کے بعد سفر کرے تو اسے اپنا روزہ پورا کرنا چاہیۓ اور اگر وہ ظہر سے پہلے سفر کرے تو جب وہ حدّ ترخص پر پہنچ جاۓ یعنی اس جگہ پہنچ جاۓ کہ جہاں شہر کی دیواریں دکھائ نہیں دیتی ہوں اور آذان کی آواز سنائ نہ دے تو وہ اپنا روزہ افطار کر لے اور اگر اس سے پہلے روزہ افطارکر لے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ کفّارہ دے۔

    وہ افراد جن پررو زہ رکھنا واجب نہیں ہے

    مسئلہ٣٦٣:اگر انسان کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہو جس کی وجہ سے جلد پیاسا ہو جاۓ یہاں تک کہ تشنگی برداشت کرنا اس کے لۓ مشقت کا  باعث ہو تو اس پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے لہذا اس کو چاہیۓ روزانہ ایک مُد جو یا گندم یا نان یا کشمش یا کھجور وغیرہ فقیر کو دے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ مجبوری کی مقدار سے زیادہ پانی نہ پیۓ اور اس کے بعد روزہ رکھے اور جن روزوں کو اس نے نہیں رکھا ہے ان کی قضاء بجا لاۓ۔

    مسئلہ٣٦٤:جس عورت کی زچگی قریب ہو اور اسکے لۓ اور اس کے حمل کے لۓ روزہ رکھنا مضر ہو تو اس پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے اور روزانہ ایک مُد جو یا گندم یا کشمش یا کھجور وغیرہ فقیر کو دے اور جو روزے اس نے نہیں رکھے ہیں ان کی قضاء کرے۔

    چاند کی پہلی تاریخ ثابت ہونے کا طریقہ

    مسئلہ٣٦٥:چاند کی پہلی تاریخ پانچ طریقوں سے ثابت ہوتی ہے۔

    ١.یہ کہ انسان خود چاند دیکھے۔

    ٢.یہ کہ کچھ لوگوں کی جماعت کہے کہ ہم نے چاند دیکھا ہے اور انسان کو ان کے کہنے سے یقین پیدا ہو جاۓ۔

    ٣.دو عادل افراد کہیں۔

    ٤.ماہ شعبان کے تیس/٣٠دن پورے ہو جائیں۔

    ٥.حاکم شرع حکم کرے کہ چاند کی پہلی تاریخ ہے۔

    مسئلہ٣٦٦:اگر حاکم شرع حکم کرے کہ اوّل ماہ ہے تو جو شخص اس کی تقلید بھی نہیں کرتا ہے اس کو اسکے حکم پر عمل کرنا چاہیۓ۔

     
     
     
     
     

    The Al-ul-Mortaza Religious Communication Center, Opposite of Holy Shrine, Qom, IRAN
    Phone: 0098 251 7730490 - 7744327 , Fax: 0098 251 7741170
    Contact Us : info @ shahroudi.net
    Copyright : 2000 - 2011