پايگاه اطلاع رساني دفتر آيت الله العظمي شاهرودي دام ظله
ArticleID PicAddress Subject Date
{ArticleID}
{Header}
{Subject}

{Comment}

 {StringDate}
Sunday 08 December 2019 - الأحد 09 ربيع الثاني 1441 - يکشنبه 17 9 1398
 
 
 
 
  • نیّت  
  • 2010-01-10 18:39:30  
  • CountVisit : 314   
  • Sendtofriend
  •  
  •  
  • مسئلہ٣٣١:یہ لازم نہیں ہے کہ انسان روزہ کی نیّت کو اپنے دل میں کرے مثلاً یہ کہے کہ میں کل روزہ رکھونگا بلکہ اس قدر کافی ہے کہ خداوند عالم کے حکم کو بجالانے صبح کی آذان سے مغرب تک جو کام روزہ کو باطل کردیتے ہیں انجام نہ دے تو کافی ہے اور یہ یقین کرے کہ انسان اس تمام مدّت میں روزہ سے تھا اور صبح کی آذ ان سے کچھ پہلے اور مغرب کی آذان سے کچھ بعد میں جو امور روزہ کو باطل کردیتے ہیں ان سے اجتناب کرے۔

    مسئلہ٣٣٢:ماہ رمضان کے روزہ کی نیّت کا وقت اوّل شب سے صبح کی آذان تک ہے۔

    مسئلہ٣٣٣:انسان ماہ رمضان کی ہر شب میں اگلے دن کے روزہ کے لۓ نیّت کر سکتا ہے اور بہتر یہ ہے کہ ماہ رمضان کی پہلی شب میں تمام مہینے کے روزوں کی نیّت کرے۔

    مسئلہ٣٣٤:جو شخص صبح کی آذان سے پہلے روزہ کی نیّت کیے بغیر سوجاۓ اور ظہر سے پہلے بیدار ہو جاۓ اور روزہ کی نیّت کرے تو اس کا روزہ صحیح ہے چاہے اس کا روزہ واجب ہو یا مستحب اور اگر وہ ظہر کے بعد ہو تو واجب روزے کی نیّت نہیں کرسکتا۔

     
     
     
     
     

    The Al-ul-Mortaza Religious Communication Center, Opposite of Holy Shrine, Qom, IRAN
    Phone: 0098 251 7730490 - 7744327 , Fax: 0098 251 7741170
    Contact Us : info @ shahroudi.net
    Copyright : 2000 - 2011