پايگاه اطلاع رساني دفتر آيت الله العظمي شاهرودي دام ظله
ArticleID PicAddress Subject Date
{ArticleID}
{Header}
{Subject}

{Comment}

 {StringDate}
Saturday 17 November 2018 - السبت 07 ربيع الأول 1440 - شنبه 26 8 1397
 
 
 
 
  • کراچی کے محلّہ عباس ٹاؤن میں مومنین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں  
  • 2013-03-10 18:53:15  
  • CountVisit : 61   
  • Sendtofriend
  •  
  •  
  •  

    بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم


    الّذینَ اِذآ اَصٰبَتہُم مُصِیبَۃٌ قالُوٓا اِنّا للہِ و اِنّا ٓ الَیہِ راجِعُون! اُوْلٰٓئِکَ علَیھِمْ صَلَوٰتٌ مِن رّبّھِمْ وَ رَحمَۃٌ وَ اُوْلٰٓئِکَ ھُمُ الْمُھْتَدُونَ‌! سورۂ بقرۃ/156 اور157۔


    ترجمہ: جو مصیبت میں مبتلا ہونے کی صورت میں کہتے ہیں : ہم تو اللہ ہی کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن پران کے ربّ کی طرف سے درود ہیں اور رحمت بھی اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔ کچھ روز پہلے


    کراچی کے علاقہ عباس ٹاؤن میں دہشت گردی اور ظلم و ببریت کا ایک اور المناک سانحہ پیش آیا جس میں مومنین کی کثیر تعداد شہید اور زخمی ہوئی۔ہم امام زمانہ عجّل اللہ فرجہ الشریف،شہداء کے لواحقین اور پوری پاکستانی قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوندعالم کی بارگاہ میں شہداء کے بلنددرجات اور زخمیوں کی شفائے کاملہ اور عاجلہ کے لیے دعاگو ہیں۔


    یقیناً اس قسم کے دہشت گردی کے واقعات پوری امّت مسلمہ کے لیے دردناک ہیں اور دوسری طرف اسلام دشمن قوّتوں کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیابی کے لیے موقع فراہم کرتے ہیں، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ نادان اور کم فہم لوگ مسلسل طاغوتی قوّتوں کے آلۂ کار بنے ہوئے ہیں، ہماری دعا ہے کہ خدا ان کی ہدایت فرمائے اور اگر ہدایت کے قابل نہیں ہیں تو انہیں نابود فرمائے۔

    اس اندوہ ناک واقعہ پر مورخہ 9مارچ سن 2013 کو حوزۂ علمیہ قم المقدسہ میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور حوزہ کےتمام اساتذہ،فضلاء اور طلّاب مسجد اعظم میں احتجاجی جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے شیعہ پاکستانی قوم سے اظہار یکجہتی کے ساتھ اقوام عالم کی توجہ اس طرح کے ظالمانہ اقدامات کی طرف مبذول کرائیں گے۔


     
     
  • RelatedArticle
  •  
     
     
     
     

    The Al-ul-Mortaza Religious Communication Center, Opposite of Holy Shrine, Qom, IRAN
    Phone: 0098 251 7730490 - 7744327 , Fax: 0098 251 7741170
    Contact Us : info @ shahroudi.net
    Copyright : 2000 - 2011